Sunday, May 12, 2024

تفتان سے آنیوالے پشاور کے 1100 سے زائد زائرین غائب

تفتان سے آنیوالے پشاور کے 1100 سے زائد زائرین غائب
April 11, 2020
پشاور (92 نیوز) تفتان سے آنے والے پشاور کے گیارہ سو سے زائد زائرین غائب ہوگئے۔ پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کی تلاش کے باوجود واپس آنے والے زائرین کو کچھ پتہ نہ چل سکا۔ زائرین کی فہرست میں کسی کے گھر کا پتہ غلط ہے تو کسی کا فون نمبر۔ لاپتہ زائرین کی رپورٹ 92 نیوز کو مل گئی۔ تفتان ، 1109 زائرین ، تلاش ، پولیس ناکام ، متعلقہ اداروں ، رپورٹ پیش ، پشاور ، 92 نیوز تفتان سے گیارہ سو نو زائرین واپس پشاور آئے لیکن وہ کہاں گئے اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا، واپس آنے والے زائرین کی فہرست تو حکومت کو ملی لیکن تلاش کے باوجود زائرین نہ مل سکے۔ سرکاری اداروں نے تھک ہار کر گیارہ سو نو زائرین کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ پیش کردی۔ 92 نیوز کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فہرست میں شامل تمام زائرین کا تعلق پشاور سے ہے۔ ان کے دیئے پتے اور ٹیلی فون نمبر کے ذریعے انہیں تلاش کیا گیا تو علم ہوا کہ زائرین کا پتہ اور ٹیلی فون نمبر ہی غلط ہیں، کچھ کے تو شناختی کارڈ نمبر بھی درست نہیں۔ ان لاپتہ زائرین کو تلاش کرنا حکومت کےلئے بڑا چیلنج بن گیا،، کیونکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کےلئے واپس آنے والے زائرین کا ملنا اشد ضروری ہے۔