Monday, May 13, 2024

تعویز گنڈوں کا الزام ، شوہر نے بیوی کا بے دردی سے قتل کر دیا

تعویز گنڈوں کا الزام ، شوہر نے بیوی کا بے دردی سے قتل کر دیا
January 22, 2020
لاہور ( 92 نیوز) لاہور میں تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں  شوہر نے تعویز گنڈوں کے شبہ میں اپنی بیوی کو ہتھوڑے کے وار  کر کے قتل کر دیا ۔ موصول اطلاعات کے مطابق 65 سالہ ملزم نور محمد نے اپنی 55 سالہ بیوی مریم کو  تعیز گنڈے کرانے کے شبہ میں  سر میں ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا ، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دیں ۔ پولیس کے مطابق  مقتولہ پانچ بچوں کی ماں تھی ، ملزم نور محمد نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ،مقتولہ  مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے ۔