Friday, April 19, 2024

تعمیراتی صنعت کو کھول رہے ہیں، نہیں چاہتے لوگ بھوک سے مر جائیں، عمران خان

تعمیراتی صنعت کو کھول رہے ہیں، نہیں چاہتے لوگ بھوک سے مر جائیں، عمران خان
April 4, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے ہم تعمیراتی صنعت کو کھول رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے ساتھ نہیں چاہتے کہ لوگ بھوک سے مر جائیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1246330437787684864?s=20 عمران خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ کوشش کررہے ہیں کورونا کی وجہ سے معیشت گرنہ جائے۔ برصغیر میں غربت کی شرح زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غربت کو مدنظر رکھ کر کورونا کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ لاک ڈاؤن اور غربت کے درمیان توازن سے چل رہے ہیں۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1246330440362987525?s=20 وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم تعلیمی اداروں، خرید و فروخت کے بڑے مراکز، شادی ہالز، اور ریستورانوں سمیت ایسے تمام مقامات بند کر چکے ہیں جہاں افراد کے جمع ہونے کا احتمال ہو، تاہم ان بندشوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کیلئے پہلے زرعی شعبہ کھلا رکھا گیا۔