Saturday, April 27, 2024

تعمیراتی شعبے کی ترقی وزیراعظم کے ویژن کی عکاس ہے، فردوس عاشق

تعمیراتی شعبے کی ترقی وزیراعظم کے ویژن کی عکاس ہے، فردوس عاشق
November 20, 2020
لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ تعمیراتی شعبے کی ترقی وزیراعظم کے ویژن کی عکاس ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک نیا لاہور آباد ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم نے جس طرح کنسٹرکشن انڈسٹری کی پذیرائی کی ہے اس سے کاروباری مواقع کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریورراوی اربن پراجیکٹ میں 28 ارب روپے کی محفوظ سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے، منصوبے سے 12 لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا،  18 لاکھ رہائشی یونٹ اس منصوبے میں بنائے جارہے ہیں۔ سپورٹس سٹی سمیت 13 منصوبے اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے 60 لاکھ سے زائد پودے لگائے جا رہے ہیں۔ 46 کلو میٹر جھیل اس منصوبے کا سب سے اہم عنصر ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ لاہور اور گردونواح کی قسمت بدلے گا، یہ منصوبہ اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی کا عکاس ہے، اس منصوبے کا آغاز سات سال قبل کیا گیا تھا لیکن ماضی کی حکومت نے اِن منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جہاں کک بیکس زیادہ تھیں۔ معاون خصوصی بولیں کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرقیادت اس منصوبے میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور میں رہنے والوں کے خوابوں کو تعبیر ملے گی۔ وزیراعظم عمران خان اس منصوبے کا سنگ بنیاد 2 ماہ قبل رکھ چکے ہیں، آج کا لاہور لاہوریوں کے بزرگوں کی روایات اور ثقافت کا امین نہیں رہا۔