Friday, March 29, 2024

تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی اہم، جام کمال

تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کیساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد انتہائی اہم، جام کمال
September 18, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا، ہمیں احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا، تعلیمی سرگرمیوں کی بحالی کے ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کے خلاف مؤثر حکمت عملی سے صورتحال میں بہتری آئی۔ بلوچستان میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیسٹنگ میں اضافے کیلئے بلوچستان کے 3 اضلاع میں نئی لیبارٹریاں قائم کی جا رہی ہیں۔ وزیر اعلی نے این سی او سی کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا انسداد کورونا وباء میں وفاق، وفاقی اکائیوں کی مشترکہ جدوجہد میں کمانڈ سینٹر کا کلیدی کردار ہے۔