Tuesday, April 23, 2024

تعلیمی اصلاحات کے لیے چلی میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ، متعدد طلبا گرفتار

تعلیمی اصلاحات کے لیے چلی میں طلبا کا احتجاجی مظاہرہ، متعدد طلبا گرفتار
April 17, 2015
سان تیاگو (ویب ڈیسک) چلی میں تعلیمی اصلاحات کیخلاف طلبا کے احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور طلبا میں جھڑپیں ہوئیں۔ سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔ پولیس نے متعدد طلبا کو گرفتار بھی کر لیا۔ چلی کے دارالحکومت سان تیاگومیں طلبا کی بڑی تعداد نے تعلیمی اصلاحات کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبا کی جانب سے پرامن مظاہرہ جاری تھا کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کر دیا جس پر مظاہرین کی جانب سے بھرپور مزاحمت کی گئی۔ سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرتی رہیں۔ طلبا نے پولیس کا بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے آنسو گیس اور پانی کے استعمال  کے جواب میں پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا تاہم جھڑپوں میں کوئی پولیس اہلکار یا طالب علم زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے احتجاجی مظاہرہ  کرنے والے کئی طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔