Saturday, April 20, 2024

تعلیمی اصلاحات کا آغاز ہوچکا ، اسلام آباد کے 422اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی  : نوازشریف

تعلیمی اصلاحات کا آغاز ہوچکا ، اسلام آباد کے 422اسکولوں کی اپ گریڈیشن ہوگی  : نوازشریف
December 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نےکہا ہے کہ تعلیمی نظام میں اصلاحات کا آغاز ہو چکا ہے طالبات کے لئے بسیں فراہم کی جائیں گی میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا کہتے ہیں اسلام آباد کے 422اسکولوں کو اپ گریڈ کر یں گےجبکہ وزیراعظم نے طالبات سے  دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کا وعدہ بھی لیا۔ تفصیلات کےمطابق چک شہزاد کے علاقے پنچگراں میں گرلز کالج میں خطاب کے دوران نواز شریف نےکہا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے کام کر رہے ہیں اسلام آباد کے سکولوں کی حالت بیس  پچیس سال کے بعد بھی اچھی نظر آتی  رہنی چاہیے ۔ انہوں  نے کہا کہ کالجوں کی تعمیر میں اچھا میٹریل لگایا جائے اصلاحات کا آغاز کیا جا رہا ہے  اسلام آباد کے 422اسکولوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ  طالبات  کےلئے نئی بسیں خرید یں گے میرٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت تعلیمی انقلاب کے لئے کام کر رہی ہے وزیرا عظم نے اسکول کو ڈگری کالج بنانے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ  پنجگراں اسکول کو ڈگری کالج بنانا پرنسپل کی ریٹائر منٹ سے پہلے  تحفہ ہے۔ pm9 pm2 pm3 pm4 pm6 pm7 pm8