Saturday, April 20, 2024

تعلیمی ادارے کھولے جانے کے حوالے سے شفقت محمود کی سربراہی میں اجلاس 30 دسمبر کو ہو گا

تعلیمی ادارے کھولے جانے کے حوالے سے شفقت محمود کی سربراہی میں اجلاس 30 دسمبر کو ہو گا
December 21, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) تعلیمی ادارے کھولے جانے کے حوالے سے وزرائے تعلیم شفقت محمود کی سربراہی میں 30 دسمبر کو سرجوڑیں گے۔

 بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں صوبائی وزراء تعلیم و دیگر متعلقہ حکام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں کورونا وبا کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

ادھر وزرائے تعلیم کانفرنس کا چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق اسکول اور بورڈ امتحانات مئی کے آخری ہفتے اور جون کے شروع میں منعقد کرنے پر مشاورت ہو گی۔ بہار اور گرمیوں کی چھٹیوں میں کمی پر بات ہو گی۔ نیا اکیڈمک سال اگست میں شروع کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔ کورونا کی تازہ صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔