Tuesday, May 14, 2024

تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ چوبیس مارچ کو ہو گا ، شفقت محمود

تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ چوبیس مارچ کو ہو گا ، شفقت محمود
March 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا تعلیمی ادارے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ چوبیس مارچ کو ہوگا۔

شفقت محمود نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم چاہتے ہیں تعلیم کا سلسلہ جاری رہے۔ پچھلے سال میں تعلیم کا بہت نقصان ہوا۔ اسکول بند ہو جانے سے مزید تعلیمی نقصان ہوا۔ طلبہ آن لائن تعلیم پر خوش نہیں، وزارت تعلیم بھی اسکولز کھولنا چاہتی ہے۔ کورونا کے بعد کچھ اور بچے کبھی اسکول نہیں جائیں گے لیکن چاہتے ہیں ایسا نہ ہو۔

شفقت محمود بولے کورونا کے باعث اب بھی اسکول بند کیے۔ 24 مارچ کو اسکول کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ وزارت تعلیم کی خواہش ہے تعلیمی ادارے کھلے رہیں ۔