Friday, April 26, 2024

تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان پر طلبہ کی شفقت محمود پر سوشل میڈیا پر تنقید

تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان پر طلبہ کی شفقت محمود پر سوشل میڈیا پر تنقید
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) تعلیمی ادارے کھولنے کے اعلان پر وزیر تعلیم شفقت محمود سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آ گئے، پچھلے سال کے فیورٹ پر طلبہ نے سوشل میڈیا پر خوب دل کی بھڑاس نکالی۔

سوشل میڈیا کی صارف زینت زاہد کا کہنا ہے کہ کچھ تو خیال کریں، جلسوں سے کورونا پھیلتا ہے تو اسکول کھولنے سے نہیں پھیلے گا ۔ حمزہ کلیم بٹ نے روتے ہوئے شخص کی تصویر شیئر کردی، لکھا اسکول لھولنے کے اعلان پرطلبا کی حالت ایسی ہوگئی۔

منیر احمد نے بھڑاس نکالی خوبصورت بہت ہے تو لیکن دل لگانے کے قابل نہیں، ایک صارف نے شفقت محمود ویل پلیڈ کہہ کر یہ شعر لکھا  
بے وفا تیرا معصوم چہرہ

بھول جانے کے قابل نہیں

عاصم خان نے اسکول کھلنے پر مایوسی کا یوں اظہار کیا
یہ پڑھائی اور دشت تنہائی۔۔۔
اور۔۔
پھر شفقت جانی کی بے وفائی۔۔
عثمان قریشی نے لکھا یونیورسٹیز کھلنے کے بعد یاد کرنے کی کوشش کررہے ہیں مضامین کیا تھے، لائبہ طارق نے لکھا نیا سال ہے اور ہم نئے شفقت محمود کو دیکھ رہے ہیں۔

حور نامی صارف نے ناامید ہوتے ہوئے لکھا کہ شفقت انکل آپ سے یہ امید نہیں تھی۔