Friday, May 17, 2024

متاثرہ اضلاع میں 8ویں تک کلاسیں 28اپریل تک نہیں ہونگی ،شفقت محمود

متاثرہ اضلاع میں 8ویں تک کلاسیں 28اپریل تک نہیں ہونگی ،شفقت محمود
April 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 اپریل تک بند کردی گئیں،9ویں سے12ویں تک کلاسیں19اپریل سے شروع ہونگی، تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ 28اپریل کو ہوگا،متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں بند رہیں گی،اے لیول اوراو لیول کے امتحانات ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہوں گے۔

وفاقی وزیر  تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ جو اضلاع متاثر ہیں وہاں پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں 28 اپریل تک بند کردی گئی ہیں، سندھ نے پہلی سے آٹھویں تک کلاسیں بند کرنے کا انہوں نے اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ  صوبے متاثرہ اضلاع کا فیصلہ کریں گے، تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ 28اپریل کو ہوگا،متاثرہ اضلاع میں یونیورسٹیاں بند رہیں گی،جواضلاع متاثرنہیں وہاں یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کام کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اے لیول اوراو لیول کے امتحانات ڈیٹ شیٹ اورایس اوپیز کے مطابق ہوں گے،26اپریل کو تقریباً4ہزار بچے اے اوراولیول کے امتحانات دیں گے۔