Thursday, April 25, 2024

تعلیمی ادارے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شاہد آفریدی

تعلیمی ادارے حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں، شاہد آفریدی
September 17, 2020
منگھوپیر (92 نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی نےملک بھر میں قائم سرکاری اور نجی اسکولوں کی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے بعد حکومت کے فراہم کردہ ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل درآمد کریں تاکہ بچے اس وائرس سےمحفوظ رہےسکیں۔ کراچی کےعلاقے منگھوپیر کےاسکول میں  صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حکومت کی فراہم کردہ صحت عامہ سے متعلق گائیڈ لائینز پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں سکول جانے والے ٹیچرز، بچوں، اور دوسرے سٹاف کی صحت کو خدانخواستہ ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچ سکتا ہے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اسکول جانے والے بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے روشن مستقبل کو جانتے بوجھتے داؤ پر لگا رہے ہیں۔ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو اسکولز دوبارہ بند کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کرنا پڑ سکتا ہے۔