Thursday, April 25, 2024

تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیئے جائیں ، وفاقی وزارت تعلیم کی تجاویز

تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیئے جائیں ، وفاقی وزارت تعلیم کی تجاویز
November 18, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے تجاویز صوبوں کو بھجوا دیں۔ وفاقی وزارت تعلیم نے تجاویز میں کہا تعلیمی ادارے 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیئے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق 24 نومبر سے پرائمری اسکولز بند کرنے کی تجویز ، مڈل اسکولز 2 دسمبر سے بند کرنے کی تجویز ، ہائیراسکینڈری اسکولز 15 دسمبر سے بند کرنے کی تجویز شامل ہے۔ حتمی فیصلے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس 23 نومبر کو ہوگی۔ میٹرک، انٹرمیڈیٹ امتحانات جون 2021 میں ہونگے۔