Thursday, May 9, 2024

تعلیمی اداروں کی بندش،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی آن لائن ایجوکیشن شروع

تعلیمی اداروں کی بندش،یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کی آن لائن ایجوکیشن شروع
March 16, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) تعلیمی اداروں کی بندش پر یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد کا انقلابی اقدام سامنے آ گیا۔ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کی طالبات کیلئے آن لائن ایجوکیشن سسٹم شروع کر دیا۔ اقدام طلباء و طالبات کی تعلیم متاثر ہونے سے بچانے کیلئے اٹھایا گیا ۔ یونیورسٹی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج فیصل آباد اقدام اٹھانے والا ملک کا پہلا میڈیکل کالج ہے۔