Wednesday, May 1, 2024

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر چیف جسٹس پاکستان کا نوٹس

تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر چیف جسٹس پاکستان کا نوٹس
September 16, 2018
لاہور ( 92 نیوز) چیف جسٹس پاکستان نے تعلیمی اداروں میں منشیات  کے استعمال پر ازخود نوٹس لے لیا ۔ چیف جسٹس نے  سی سی پی او لاہوراوراینٹی نارکوٹکس فورس  حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب  کرلیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو منشیات باآسانی دستیاب ہے،تعلیمی اداروں میں منشیات کے  پھیلاؤ سے مستقبل تباہ ہو رہا ہے، روشن مستقبل کیلئےمنشیات مافیا کو قابو کرنا ہو گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے ایڈوکیٹ ظفر کلانوری  کی مفاد عامہ کی   درخواست پر نوٹس لیا ، چیف جسٹس  آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شکایات موصول ہوئی ہیں کہ مافیا تعلیمی اداروں میں طلباء کو  آئس اور دیگر  نشہ آور چیزیں بیچ رہا ہے، ملک کے روشن مستقبل کے لیے منشیات مافیا کو لگام دینا ہوگی۔