Friday, May 3, 2024

تعلیم ہار گئی !!! سائیں سرکار جیت گئے !!! سندھ میں تعلیمی ادارے 11اگست کو کھلیں گے

تعلیم ہار گئی !!! سائیں سرکار جیت گئے !!! سندھ میں تعلیمی ادارے 11اگست کو کھلیں گے
August 3, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں آج تعلیمی ادارے نہ کھل سکے کیونکہ سائیں سرکار نے اس کی مخالفت کی تھی۔ سندھ میں گرمی، بارش یا طوفان جیسی کسی آفت کا سامنا نہیں پھر بھی عوام حیران ہیں کہ سکول بند کرنے کی آخر کیا وجہ ہے۔ سائیں سرکار شروع دن سے بضد تھی کہ 3اگست کو سکول نہیں کھلیں گے، آج تعلیمی ادارے نہ کھول کر سائیں سرکار اپنی ضد میں کامیاب ہو گئی ہے۔ دوسری جانب پرائیویٹ اسکولز مالکان نے گیارہ اگست کو اسکولز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنما خالد شاہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کمشنر کراچی سے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔