Thursday, March 28, 2024

تعلیم کے لیے بیرون ملک رقوم کی ترسیلات کی پوچھ گچھ کا قانون ختم کر دیا گیا

تعلیم کے لیے بیرون ملک رقوم کی ترسیلات کی پوچھ گچھ کا قانون ختم کر دیا گیا
July 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) تعلیم کے لیے بیرون ملک رقوم کی ترسیلات کے معاملے پر بینکوں سے ترسیلات کی پوچھ گچھ کا قانون ختم کر دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے فوری طور پر پوچھ گچھ کی کارروائی ترک کر دی۔ بنکوں اور ایکسچینج کمپنیوں کو اب ایسی ترسیلات کی وضاحت نہیں کرنا پڑے گی۔ فنانس ایکٹ کے ذریعے انکم ٹیکس کی شق  میں ترمیم کر دی گئی۔ اس شق کے ذریعے ان ترسیلات پر ایڈوانس ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔ ترسیلاتی دستاویز میں بتانا پڑتا تھا کہ رقم فیس اور تعلیم کے ضمن میں دیگر اخراجات  کے لیے ارسال کی گئی۔ ترسیل کرنے والے کا این آئی سی کارڈ بھی ریکارڈ کے طور پر رکھا جانا لازم تھا۔