Thursday, March 28, 2024

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان

تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، عمران خان
April 27, 2018
پشاور (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ کچھ احمق لیڈر سمجھتے تھے سڑکیں اور پل بنانے سے معاشرہ آگے بڑھتا ہے ، تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔ پشاور میں یوتھ کانفرنس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ،  جتنا ان پرخرچ کریں گے اتنا ہی ملک اوپر جائے گا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکمرانوں پر لفظی گولہ باری کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی ترقی اخبارات تک محدود ہے۔ جس دن سے چیف جسٹس نے اخبارات میں تصاویر چھپوانے پر پابندی لگائی اسی دن سے شہباز شریف کی ترقی رک گئی۔ عمران خان نے کہا کہ آج ساڑھے تیرا سو سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹری ہے۔  مجھے کہا گیا کہ تم کرکٹر نہیں بن سکتے۔ فاسٹ بائولر نہیں بن سکتا۔ تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تو لوگ کہتے کہ پاکستان میں صرف 2 جماعتوں کی حکمرانی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ انہوں نے لوگوں کے تمام خدشات کو رد کیا اور مثالی کامیابی حاصل کی۔ لوگوں کی قطار لگی ہوئی ہیں پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے۔ یہ الیکشن کا سال ہے اور مجھے نیا پاکستان بنتے نظر آرہا ہے۔