Sunday, September 8, 2024

تعلقات میں بہتری تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی: وزیر تجارت

تعلقات میں بہتری تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی: وزیر تجارت
August 19, 2015
لاہور (92نیوز) وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تعلقات میں بہتری آنے تک بھارت سے تجارت نہیں ہو سکتی۔ حکومت ملک سے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور واپڈا ہاوس میں توانائی بحران کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ دو ہزار چودہ سے بھارت سے بند تجارتی روابط بحال نہیں ہوسکے اور نہ ہی اس میں کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیر تجارت کا ماننا تھا کہ بھارت سے تعلقات کی بہتری تک تجارت نہیں ہو سکتی۔ ملک میں جاری توانائی بحران کے خاتمے کیلئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وزیرتجارت نے کہا کہ حکومت بجلی کے کئی منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ کالا باغ ڈیم کے علاوہ بھی بجلی اور پانی کے کئی حل موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر سب سے پہلے تکنیکی ابہام دور کرنے کی ضرورت ہے۔ توانائی بحران کا حل نکالنے کیلئے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبوں سے بھی آگے جاناہو گا۔ ملک کی سیاسی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی بدولت ملک میں سیاسی انتشار میں خاصی کمی آئی ہے۔