Friday, April 26, 2024

تعطیلات کے اعلان کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 46نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل

تعطیلات کے اعلان کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر 46نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن معطل
May 21, 2016
کراچی(92نیوز)نجی اسکولوں کی کنٹرولنگ اتھارٹی نے سخت ایکشن لے لیا۔ تعطیلات کے اعلان کے باوجود سکول کھلے رکھنے پر چھیالیس نجی سکولوں کی رجسٹریشن معطل کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق سندھ میں تعلیمی  اداروں میں موسم گرما کی سالانہ تعطیلات کا معاملہ  ،احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر محکمہ تعلیم سندھ حرکت میں آگیا۔20 مئی کو اسکولز کھلے رکھنے والوں کی شامت آگئی۔ کنٹرولنگ اتھارٹی نے 46 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن معطل کر کے اس کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔ رجسٹریشن معطل ہونے والے اسکولوں میں بحریہ فاونڈیشن، ہیپی ہوم اسکول، کراچی پبلک اسکول، نیو ماڈل اسکول،  بیت السلام اسکول، انڈس اسکول سسٹم،  وایٹ ورز اسکول،  کیمبرج پبلک اسکول،  ناصرہ اسکول،  سمیت 46 اسکولز شامل ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ  آف پرائیوٹ انسٹی ٹیویشن کی  چھاپہ مارٹیموں  کی رپورٹ کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل نےاسکولوں کے رجسٹریشن فوری طورپر معطل کردی۔ معطل کیے گئے تمام اسکولوں کو لیٹرز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل پرائیوٹ انسٹی ٹیویشن کا کہنا ہے کہ  نجی اسکولوں کی من مانیاں نہیں چلنے دیں گے ۔ حکومت سندھ کے احکامات کی پابندی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔