Tuesday, April 30, 2024

تعصب کی انتہا،رشتہ داروں کو ملنے جانیوالی پاکستانی فیملی کوہوٹل کی بجائے فٹ پاتھ پر رات گزارنا پڑی

تعصب کی انتہا،رشتہ داروں کو ملنے جانیوالی پاکستانی فیملی کوہوٹل کی بجائے فٹ پاتھ پر رات گزارنا پڑی
October 16, 2015
ممبئی(92نیوز)بھارت کی مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف نفرت اس قدرپھیلادی ہے کہ بھارتی پاکستانیوں سے تعصب برتنے لگے ہیں،کراچی کے ایک خاندان کوہندوؤں کے معتصبانہ رویے کے باعث رات ممبئی کی فٹ پاتھ پر رات گزارنا پڑی،نائنٹی ٹونیوزآوازبناتوپاکستانی دفترخارجہ نے واقعہ کانوٹس لے لیا ۔ تفصیلات کےمطابق بھارت میں نریندرمودی کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان دشمنی  روز بروز بڑھتی ہی چلی جارہی ہے اورتعصب کا بویا جانیوالا بیج بدبودار اورمتعصبانہ پھل دے رہا ہے،ایسا ہی کچھ رشتہ داروں سے ملنے کے لئے بھارت جانے والے پاکستانی خاندادن کے ساتھ ہوا اور کراچی سےجودھ پور جانے والا خاندان ممبئی کے فٹ پاتھ پر رات گزارنے پر مجبور ہو گیا۔ پچپن سالہ عنایت علی ان کی بہن نور بانو،بھتیجا شکیل احمد دو رشتہ  دار خواتین اور ایک بچے کے ساتھ جودھ پور گئے واپسی پر ممبئی میں مزار حاجی علی پر حاضری دی اور سلمان خان سے ملاقات کا پروگرام بنا رات گزارنے کیلئے انہوں نے ممبئی میں درجنوں ہوٹلوں کے چکر کاٹے لیکن سب نے پاکستانی ہونے کی بنا پر ہوٹل سے نکال دیا،عنایت علی نے بتایا کہ انہیں پاکستانی ہونے کی وجہ سے کمرہ نہیں دیا گیا۔ بھارت میں توہین آمیز سلوک پر شکیل احمد نے کہا کہ ہوٹلوں میں کمرے نہیں دے سکتے تو ویزا کیوں دیتے ہیں نور بانو کا کہنا تھا کہ اب وہ ممبئی میں مزید رکنے کے بجائے جلد سے جلد وطن واپس جانا چاہتی ہیں۔ بھارت کی اس ہٹ دھرمی پربھی نائنٹی ٹونیوزآواز بنا اورپاکستانی حکام کو جگایاخبرنشر ہوئی تودفترخارجہ کو ہوش آیا اور پاکستانی خاندان کوہوٹل میں کمرہ نہ ملنےکے واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے بھارتی سرکار سےاحتجاج کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔   family pak faimily