Friday, April 19, 2024

تعز ، فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اندر موجود تمام لوگ ہلاک

تعز ، فضائی حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، اندر موجود تمام لوگ ہلاک
April 21, 2018
تعز (92 نیوز) یمن کے جنوب مغربی علاقے میں سعودی اتحاد کے فضائی حملے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے۔ حملے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق جس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا وہ گاڑی یمنی صوبے تعز کے جنوب سے مسافروں کو لا رہی تھی۔ حملے میں گاڑی کے اندر موجود تمام لوگ ہلاک ہو گئے۔ خبر ایجنسی رائٹرز نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق صرف 6 لاشیں شناخت کے قابل ہیں جبکہ باقی جل کر کوئلہ ہو گئیں۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے بارے میں تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔