Friday, May 17, 2024

تصویر شیئر کرنے پر فٹبالر رونالڈو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا

تصویر شیئر کرنے پر فٹبالر رونالڈو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ گیا
January 26, 2019
میڈرڈ ( ویب ڈیسک ) پرتگال کے نامور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو ایک تصویر شیئر کرنے کے بعد تنازع کی زد میں آگئے جس کے بعد ان کے خلاف سوشل میڈیا پر نیا محاذ کھڑا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق رونالڈو نے اپنی ایک سیلفی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جس میں وہ اپنے پرائیوٹ جہاز میں سفر کررہے تھے ۔ تصویر پر تنقید اس لیے ہوئی کیونکہ کارڈف کی ٹیم سے کھیلنے والے فٹبالر امیلانو صلاح کا طیارہ لاپتہ ہے اور ان کا کوئی سراغ نہیں مل رہا۔ ایمالانو کو رونالڈو کا حریف سمجھا جاتا ہے اور انہوں نے فٹبالر کی گمشدگی کے دوران یہ تصویر شیئر کی جس پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔