Wednesday, May 8, 2024

تصوف کی پہلی شرط دل صاف ہونا ہے ،سید خالد منصور الدین الجیلانی

تصوف کی پہلی شرط دل صاف ہونا ہے ،سید خالد منصور الدین الجیلانی
February 24, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) سجادہ نشین دربار عالیہ غوث پاک بغداد شریف سید خالد منصورالدین الجیلانی نے کہا ہے تصوف  کی پہلی شرط دل صاف ہونا ہے ،  صوفی زُہد و تقویٰ اختیار کرنے سے بنتے ہیں۔ زُہد و تقویٰ کے ذریعے ہم بھی اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں افکار صوفیا کانفرنس کا انعقاد  ہوا  جس میں سجادہ نشین دربار عالیہ غوث پاک بغداد شریف سید خالد منصورالدین الجیلانی نے خصوصی طور پر شرکت کی  جبکہملک بھر سے علماء کرام و مشائخ عظام بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔ پیر سید خالد منصورالدین الجیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوفی زُہد و تقویٰ اختیار کرنے سے بنتے ہیں۔ اپنی زندگیوں میں زُہد و تقویٰ کو شامل کرکے ہم بھی اللہ کے نیک بندوں میں شامل ہو سکتے ہیں ۔ سید خالد منصور الدین الجیلانی کا کہنا تھا پاکستان کے عوام ہمارے اندازوں سے بھی زیادہ سید عبدالقادر جیلانی البغدادی سے محبت کرتے ہیں ، صوفیاء کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرتےہوئےدنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے۔ علامہ ریاض حسین شاہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء نے خطے میں اپنے عمل و افکار سے اسلام کا پرچم بلند کیا ۔ سید خالد منصور الدین الجیلانی کا کہنا تھا بغداد شریف میں روضہ کی سفید جالی ظاہر کرتی ہے کہ پاکستان کی بغداد میں قدر ہے ۔ ان کا کہنا تھا صوفیاء کرام کی تعلیمات کو اجاگر کرکے دنیا میں امن قائم کیا جا سکتا ہے ۔