Friday, May 10, 2024

تشدد کے واقعہ کی تحقیقات ، طلال چودھری پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسپتال سے نکل گئے

تشدد کے واقعہ کی تحقیقات ، طلال چودھری پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسپتال سے نکل گئے
September 27, 2020

 لاہور (92 نیوز) تشدد کیس کے معاملے پر پولیس طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ نہ کر سکی۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی اسپتال آمد سے پہلے ہی اسپتال سے ڈسچارج ہوکر واپس روانہ ہو گئے ۔

لیگی رہنما طلال چوہدری لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے ۔ فیصل آباد سے پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی طلال چوہدری کا بیان ریکارڈ کرنے اسپتال پہنچی۔

فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج کا کہنا ہے کہ طلال چوہدری سے دوبارہ رابطہ کرکے کی کوشش کریں گے۔ آنے سے پہلے طلال چوہدری سے ذاتی طور پر رابطہ نہیں ہوا تھا، دوبارہ رابطہ کرکے بیان ریکارڈ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انچارج فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے مطابق مذکورہ خاتون کا بیان بھی تاحال ریکارڈ نہیں کیا جا سکا۔