Thursday, April 18, 2024

تشدد کی شکار طیبہ کے والدین ہونے کا دعویدار پانچواں خاندان سامنے آگیا

تشدد کی شکار طیبہ کے والدین ہونے کا دعویدار پانچواں خاندان سامنے آگیا
January 9, 2017

اسلام آباد (92نیوز) تشدد کی شکار طیبہ کے والدین ہونے کے دعوے دار پانچ خاندان سامنے آ گئے۔ بچی کے اصل والدین کون ہیں؟ یہ جاننے کے لیے تمام فیملیز کے ڈی این اے ٹیسٹ پمزہسپتال میں کیے جا رہے ہیں۔ تفصلات کے مطابق طیبہ پر تشدد ہوا، کیس چلا۔ ایک خاندان سامنے آیا جس نے دعوی کیا کہ طیبہ ان کی بیٹی ہے۔ والدین کی جانب سے ایک بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا گیا جس کے بعد معزز جج صاحب کی اہلیہ جس نے بچی پر تشدد کیا، اس کی ضمانت ہو گئی۔

کیس میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سپریم کورٹ نے سوموٹو ایکشن لیا اور تشدد کا شکار ہونے والی بچی کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم جاری کیا اور اس کے بعد طیبہ لاپتہ ہو گئی۔ طیبہ کس کی بیٹی ہے؟ دعوے دار پانچ والدین سامنے گئے۔  کوثر بی بی نے دعوی کیا کہ طیبہ ان کی بیٹی ہے، اسے بازیاب کرایا جائے۔

کیس میں ایک نئی کہانی اس وقت سامنے آۤئی جب فرزانہ نے بھی دعوی کر دیا کہ بچی کی اصل والدہ وہ ہیں۔ پھر طیبہ کی ایک دادی بھی سامنے آگئی۔ طیبہ کو گزشتہ رات پولیس نے بازیاب کرایا تو آج دو نئی فیملی سامنے آگئیں ۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیڑھ سال ہو گیا، بچی سے کوئی رابطہ نہ ہوا۔ ریاض احمد نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی طیبہ اس کی بچی ہے، میڈیا پر خبر چلنے کے بعد وہ اپنی بچی کو لینے اسلام اۤباد پہنچے۔ طیبہ کے اصل والدین کون ہیں؟ اس حوالے سے پمز ہسپتال میں تمام دعوے داروں کے ڈی این ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔