Thursday, April 25, 2024

تشدد کا شکار طیبہ نےجھاڑوکی بجائے کتابیں اٹھالیں

 تشدد کا شکار طیبہ نےجھاڑوکی بجائے کتابیں اٹھالیں
January 13, 2017
راولپنڈی(92نیوز)وحشت اور خوف کے سایوں پر علم کی روشنی چھا گئی جو ہاتھ پہلے جھاڑواٹھاتے تھے اب انہوں نے کتابیں اٹھا لیں گھریلو تشدد کا شکار طیبہ کا سکول میں داخلہ ہوگیا طیبہ صاف ستھرا یونیفارم پہن کر کلاس میں بیٹھی اور پڑھائی شروع کردی۔ تفصیلات کےمطابق گھر کاسارا کام جھاڑو پونچا یہی سب تو کرتی تھی ننھی طیبہ لیکن اب علم کی شمع نے طیبہ کو اپنی آغوش میں لے لیا طیبہ نے باقاعدہ سکول جانا شروع کردیا پہلے دن خوب پڑھائی بھی کی ۔ کلاس میں دوست بھی بنالئے پڑھائی سے فراغت کے بعد طیبہ نے اپنی گڑیا کے ساتھ وقت گزارا۔ دوسری جانب سویٹ ہومز کے سرپرست زمرد خان طیبہ کو بیرسٹر بناناچاہتےہیں،، وہ کہتے ہیں ناں کہ  پڑھوگے  لکھو گے بنوں گے نواب ،،چھوٹی سی عمر میں تیزی کے ساتھ بدلتے حالات کا مقابلہ کرنے والی طیبہ کا عزم وحوصلہ اب مضبوط ہے۔ سکول جا کر طیبہ نے گھروں میں کام کرنے والے دیگر بچوں کےلئے ایک مثال قائم کردی۔