Friday, March 29, 2024

تسنیم نورانی پی ٹی آئی کے نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر

تسنیم نورانی پی ٹی آئی کے نئے چیف الیکشن کمشنر مقرر
March 24, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)عمران خان نے سابق سیکریٹری داخلہ تسنیم نورانی کو تحریک انصاف کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا اور جسٹس وجیہہ الدین کمیشن بھی ختم کر دیا گیا۔ عمرا ن خان خان کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کو انٹراپارٹی الیکشن کی رپورٹ تیار کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے حامد خان سے ذمہ داریاں واپس لے کر تسنیم نورانی کو پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر تعینات کر دیا ہے، ساتھ ہی جسٹس وجہہ الدین اوریوسف گبول پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو بھی ختم کر دیا۔ عمران خان نے تسنیم نورانی کی تقرری اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے کی ۔ انہوں نے نئے چیف الیکشن کمشنرتسنیم نورانی کو انتخابی عمل مکمل کرنے کے سلسلے میں اپنی معاونت کے لیے کمیٹیاں بنانے کا اختیار دے دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے تسنیم نورانی کونئے پارٹی انتخابات کرانے کا ہدف سونپ دیا اور انہیں چند روز میں ملاقات اور مشاورت کے لیے مدعو بھی کر لیا ۔