Monday, September 16, 2024

تسلیم کرتا ہوں ہم کرپٹ بھی رہے اور بیڈگورننس بھی کی : چیئرمین سینیٹ

تسلیم کرتا ہوں ہم کرپٹ بھی رہے اور بیڈگورننس بھی کی : چیئرمین سینیٹ
April 12, 2016
اسلام آباد (92نیوز) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام صدارتی نظام مسترد کر چکے۔ کسی نے آئین کو چھیڑنے یا سسٹم ڈی ریل کرنے کی کوشش کی تو پھر ہمالیہ روئیں گے اور ان کے اشکوں کا سیلاب وفاق کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں یوم دستور کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں رضا ربانی نے کہا کہ مجھ میں اتنی اخلاقی جرات ہے کہ یہ تسلیم کر سکوں کہ ہم کرپٹ بھی رہے اور بیڈ گورننس بھی کی۔ ملکی تاریخ کے اس نازک موڑ پر ہمیں اپنی غلطیاں تسلیم کرنا ہوں گی۔ تقریب سے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن اور قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے بھی خطاب کیا۔ راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ آئین کی مضبوطی ملک کی مضبوطی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اس ملک کو بہت کوششوں کے بعد متفقہ آئین ملا۔ اس کی شکنی کرنے والوں کے خلاف سب کو متحد ہونا ہو گا۔ تقریب سے گورنر پنجاب‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور محمود خان اچکزئی نے بھی خطاب کیا اور دستور پاکستان کی اہمیت اور اس کی اصل روح کے مطابق نفاذ پر زور دیا۔