Tuesday, April 23, 2024

تریپولی ، تارکین وطن لیبیا سے اٹلی داخل ہونے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب گئے

تریپولی ، تارکین وطن لیبیا سے اٹلی داخل ہونے کی کوشش میں سمندر میں ڈوب گئے
April 23, 2018
تریپولی (92 نیوز) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے گیارہ مہاجر ہلاک ہو گئے جبکہ تراسی افراد کو بچا لیا گیا۔ لیبیا کے ساحلی محافظوں کے مطابق تارکین وطن لیبیا سے اٹلی داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ کشتی پر تعداد گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جس کی وجہ سے یہ سمندر میں الٹ گئی۔ کوسٹ گارڈ عملے نے فوری کارروائی کی اور تراسی تارکین وطن کو بچا لیا تاہم اس دوران 11 مہاجر ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔ بچائے گئے تارکین وطن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے جبکہ سمندر میں مزید ممکنہ ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے۔