Thursday, May 9, 2024

ترگت الپ پاکستانی اسکن کیئر برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

ترگت الپ پاکستانی اسکن کیئر برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے
February 10, 2021

اسلام آباد (ویب ڈیسک)پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے کردار ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے جنگیز جوشقون حمزہ علی عباسی کی بہن کی اسکن کیئر کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ۔

اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی جو پیشے کے لحاظ سےماہر کنسلٹنٹ پاکستانی ڈرماٹولوجسٹ ہیں انہوں نے اپنی اسکن کیئر مصنوعات کے لیے ترک اداکار جنگیز جوشقون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ وہ پاکستان اور گلف میں خصوصی طور پر مردوں کے لیے اسکن کیئر لائن متعارف کروانے جارہی ہیں۔

فضیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ان کی اسکن کیئر لائن کے برانڈ ایمبیسیڈر ترک اداکار چنگیز جوشقون ہوں گے۔