Sunday, September 8, 2024

ترکی: گیلی پولی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آرمی کور کی آمد، جنگ عظیم میں لڑی جانیوالی لڑائی کی صدسالہ تقریب

ترکی: گیلی پولی میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آرمی کور کی آمد، جنگ عظیم میں لڑی جانیوالی لڑائی کی صدسالہ تقریب
August 7, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) پہلی جنگ عظیم  کے دوران ترک جزیرہ نما گیلی پولی میں آسٹریلیا نیوزی لینڈ آرمی کور کی آمد اور اس میدان میں لڑی جانیوالی لڑائی کی صد سالہ تقریب ہوئی جس میں آسٹریلیا کے گورنر جنرل پیٹر کوسگروو اور ان کی اہلیہ لئین نے بھی شرکت کی۔ انزاک  فوجی گیلی پولی کے ساحل پر پائین کے ایک درخت کے قریب اترے تھے اور اسی جنگ کی بدولت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ آزاد ممالک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرے۔ جنگ عظیم کے اختتام تک ترک علاقے میں جنگ کے دوران ایک لاکھ تیس ہزار فوجی کام  آئے جن میں ستاسی ہزار ترک تھے۔ گیلی پولی کے میدان جنگ میں آسٹریلوی اور نیوزی لینڈ کےبہت سے فوجی کام آئے لیکن انزاک فوجیوں نے توپوں کی گھن گرج اور گولیوں کی بوچھاڑ اور پے درپے ترک حملوں کے باوجود میدان نہ چھوڑا اور اس چھوٹی سی ساحلی پٹی پر جمے رہے۔ تقریب میں ترکی اور آسٹریلیا کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ جنگ عظیم اول کی تقریبات آسٹریلیا میں پچیس اپریل کو منائی جاتی ہیں۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں انزاک ڈے پچیس اپریل کو منایا جاتا ہے۔