Friday, April 26, 2024

ترکی کے ملٹری بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

ترکی کے ملٹری بینڈ نے جیوے جیوے پاکستان کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے
March 23, 2017
اسلام آباد (92 نیوز) یوم پاکستان کی تقریب میں ترکی کے قدیم ملٹری بینڈ نے بھی شرکت کی اور جیوے جیوے پاکستان کی دھن بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے۔ یوم پاکستان کی تقریب میں جہاں ملک کے مختلف صوبوں کی ثقافت کے دلکش رنگ دکھائی دئیے وہیں ملک دوست ملک ترکی کے ملٹری بینڈ کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔ ترکی کے قدیم بینڈ نے فضا میں دھنیں بکھریں تو دل موہ لئے ترکش بینڈ نے پاکستانیوں کی رگوں میں رچے دعائیہ نغمے جیوے جیوے پاکستان کی دھن بجائی تو فضا میں تمام پاکستانیوں کے دل موہ لئے۔ ترک ملٹری بینڈ کو ان کی مقامی زبان میں مہتر کہا جاتا ہے جس کی بنیاد 1299 میں رکھی گئی اور اسے دنیا کے قدیم ترین بینڈ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔