Wednesday, May 8, 2024

ترکی کے مشہور ڈارمے کے مرکزی کردار ارطغرل کی لاہور آمد

ترکی کے مشہور ڈارمے کے مرکزی کردار ارطغرل کی لاہور آمد
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) ترکی کے مشہور ڈارمے کے مرکزی کردار ارطغرل کی لاہور آمد ہوئی۔ ترکی کے سفارتخانے نے انگین التان کی لاہور ایئرپورٹ پہنچنے کی تصویر شیئر کی۔

اینگن التان نجی بزنس کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورہ پر لاہور پہنچے۔ انگین التان نے نجی فارم ہاؤس کا دورہ کیا جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی مسلم دنیا خاص کر ترکی اور پاکستان میں مقبولیت زبان زد عام ہے۔ ارطغرل ذکر کے بغیر سلطنت عثمانیہ کی عظمت اور ترک فخر کا تذکرہ مکمل نہیں ہوتا۔

ارطغرل کے لازوال کردار پر ترکی میں ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی تیار کی گئی تھی جس نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔