Thursday, April 25, 2024

ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی طودہ گرنے سے 38افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی طودہ گرنے سے 38افراد ہلاک
February 6, 2020
استنبول ( 92 نیوز)  ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی تودہ گرنے سے ریسکیو اہلکاروں سمیت38 افراد جاں بحق ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یہ  واقعہ  ایران کی سرحد کے قریب صوبہ وان میں پیش آیا، تین سو ریسکیو اہلکار گزشتہ روز مسافر بس پر گرنے والے برفانی تودے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف تھے کہ ایک اور برفانی تودہ ان پر آگرا۔ ترک میڈیا کے مطابق اب تک تیس افراد کو ملبے سے نکالا جاچکا ہے جبکہ پچاس کے قریب افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں  ، جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے ۔ ترک صدر طیب اردوان نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد  کیلئے دعا مغفرت کی ہے ۔