Friday, April 26, 2024

ترکی کے قریب شامی مہاجرین کی کشتی کو حادثہ، ایک شخص ہلاک، اٹھارہ لاپتہ، اٹھارہ کو بچا لیا گیا: ترک حکام

ترکی کے قریب شامی مہاجرین کی کشتی کو حادثہ، ایک شخص ہلاک، اٹھارہ لاپتہ، اٹھارہ کو بچا لیا گیا: ترک حکام
July 8, 2015
ترکی (ویب ڈیسک) ترکی کے قریب ایجین سمندر میں شامی مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی جس میں ایک شخص ہلاک جبکہ اٹھارہ لاپتہ ہو گئے۔ ترک کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق ترکی اور یونان کے درمیان بحیرہ ایجین میں شامی مہاجرین کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث کشتی ڈوب اور اس میں سوار ایک شخص ہلاک اور بیس کے قریب لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ یونان اور ترکی کی امدادی ٹیموں نے کوششیں کر کے اٹھارہ مہاجرین کو بحفاظت نکال لیا۔ یونانی حکام کے مطابق کشتی میں سینتیس مہاجرین سوار تھے۔ اس سال کے پہلے چھے مہینوں میں ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد مہاجرین نے سمندر کے ذریعے یورپ کا رخ کیا۔