Friday, April 19, 2024

ترکی کے صوبہ تکیر داغ میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ترکی کے صوبہ تکیر داغ میں مسافر ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
July 9, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکی کے شمالی مغربی صوبے تکیر داغ میں مسافر ٹرین کی چھے بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ۔ حادثے میں دس افراد ہلاک اور تہتر زخمی ہو گئے ۔ رپورٹس کے مطابق مسافر ٹرین بلغارین سرحد کے قریبی علاقے وزونکوپرو  سے استنبول جارہی تھی کہ اس کی چھے بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے وقت ٹرین میں تین سو ساٹھ افراد سوار تھے ۔ حکام کے مطابق حادثہ خراب موسم اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک ہے ۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔