Saturday, April 27, 2024

ترکی کے صدر طیب اردوان کے دست راست فواد اوکتائے نائب صدر مقرر

ترکی کے صدر طیب اردوان کے دست راست فواد اوکتائے نائب صدر مقرر
July 10, 2018
انقرہ (92 نیوز) رجب طیب اردوان نے دوسری مدت کیلئے صدر کے عہدے کا حلف اٹھاتے ہی اپنے داماد بیرت البیراک کو وزیرخزانہ مقرر کر دیا۔ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں بطور صدر حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب دارالحکومت انقرہ میں ہوئی جس میں مختلف ممالک کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر اردوان نے  ترکی کو مضبوط تر بنانے کا عزم کیا۔دوسری جانب نئی سولہ رکنی کابینہ کا بھی اعلان کر دیا گیا۔طیب اردوان  نے اپنے داماد  بیرت البیراک کو وزارت خزانہ کا قلمدان سونپ دیا۔ فواد اوکتائے نائب صدر جبکہ مولود  چاوش اوگلوو وزیر خارجہ مقرر کیے گئے ۔ اسی طرح  عبدالحمید گل وزیر انصاف اور سلیمان سوئیلو وزیر داخلہ مقرر کیے گئے۔ طیب اردوان نے حالیہ انتخابات میں ترپین فیصد ووٹوں کیساتھ  کامیابی حاصل کی تھی جس کیساتھ ہی ملک میں پارلیمانی نظام حکومت کا خاتمہ ہو گیا تھا۔