Sunday, September 8, 2024

ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری، نظام زندگی مفلوم، برفباری کے باعث جنوبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ

ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری، نظام زندگی مفلوم، برفباری کے باعث جنوبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ
January 19, 2016
استنبول (ویب ڈیسک) ترکی کے شمال مغربی علاقوں میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے جس کے بعد استنبول میں سکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ برفباری کی وجہ سے سینکڑوں ملکی و غیرملکی پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔ برفباری کی وجہ سے صرف استنبول ایئرپورٹ پر تین سو پندرہ پروازیں منسوخ کرنا پڑی ہیں اور مسافروں سے کہا گیا ہے کہ کہ وہ ایئرپورٹ آنے سے پہلے پروازوں کے بارے میں تصدیق کر لیں۔ استنبول میں تمام اسکول بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ کئی سرکاری محکموں کے ملازمین کو بھی پیر کے دن چھٹی دے دی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں اور برفباری کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔