Sunday, September 8, 2024

ترکی کے سیاحتی شہر بودرم میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا

ترکی کے سیاحتی شہر بودرم میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا
November 30, 2018
انقرہ (92 نیوز) ترکی کے سیاحتی شہر بودرم میں طوفانی بارشوں سے سیلاب آگیا۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ کئی روز سے جاری شدید بارشوں نے ملک کے معروف سیاحتی  مقام  بودرم کے گلی محلوں کو پانی سے بھردیا ہے۔ گلیوں اور شاہراہون پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے۔ دوسری جانب ریسکیو حکام نے متعدد افراد کو سیلاب میں بہنے سے بچا لیا ۔درجنوں گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جبکہ گھروں اور دکانوں کو نقصان پہنچا۔ میونسپلٹی اور دیگر ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف  ہیں۔