Saturday, April 20, 2024

ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے

ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے
June 17, 2015
انقرہ (ویب ڈیسک) ترکی کے سابق صدر سلیمان ڈیمرل انتقال کر گئے، وہ 1993ءسے 2000ءتک صدارت کے عہدے پر فائز رہے جبکہ 7بار وزیراعظم بھی بنے۔ 1924ءمیں پیدا ہونیوالے سلیمان ڈیمرل ترکی کے دارالحکومت انقرہ کے ہسپتال میں صبح انتقال کرگئے۔ ان کا سیاسی کیرئیر نصف صدی پر محیط ہے۔ سلیمان ڈیمرل1964ءسے1980ءتک جسٹس پارٹی، 1987ءسے1993ءتک ٹرو پاتھ پارٹی کے رہنما رہے جبکہ 7بار وزیراعظم بھی بنے۔ سلیمان ڈیمرل نے وزیراعظم کا عہدہ اسوقت سنبھالا جب ترکی کے حالات بہت خراب تھے، قانون نام کی کوئی چیز نہیں تھی، اقتصادی طور پر ملک مستحکم نہیں تھا۔ سلیمان ڈیمرل نے ترکی کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے ہر حصے سے بخوبی واقف تھے۔ یہاں تک کہ وہ کسی بھی گاوں کے میئر کا نام بھی جانتے تھے۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سلیمان ڈیمرل نہ صرف ترکی میں مقبول تھے بلکہ عالمی سطح پر بھی انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ انہیں ترکی میں کنگ آف ڈیم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔