Thursday, April 25, 2024

 ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سرنک میں خودکش حملہ 11 افراد ہلاک

 ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سرنک میں خودکش حملہ 11 افراد ہلاک
August 26, 2016
انقرہ (ویب ڈیسک )ترکی کے جنوب مشرقی صوبے سرنک میں خود کش کار حملے میں  گیارہ افراد  ہلاک  اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں مرنے والوں میں آٹھ پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔ تفصیلات کےمطابق  دہشت گردوں نے ایک بارپھر ترک سکیورٹی فورسز کو اپنے نشانے پر رکھ لیا ہے ۔ترک حکام کے مطابق خود کش حملہ شام اور عراق کی سرحد کے قریب کیا گیا حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک ضلع سیزر میں پولیس ہیڈ کوارٹرزکے قریب پولیس چوکی سے ٹکرا دیا۔ دھماکے سے کثیرمنزلہ عمارت ملبے کاڈھیربن گئی  ۔  کردستان ورکرزپارٹی کے عسکری ونگ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہےحملہ ایسے وقت  پر کیا گیا ہے جب ترک فوج نے شام میں داعش اور کردملیشیا کے زیر قبضہ اہم علاقہ خالی کرانے کیلئے فوجی کارروائی شروع کر رکھی ہے ۔