Friday, April 19, 2024

ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا

ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا
August 13, 2019
انقرہ ( 92 نیوز) ترکی کے جزیرہ مرمرا کے جنگلات میں آگ لگ گئی  جسے تاحال بجھایا نہیں جاسکا ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  جنگلات میں لگی آگ سیکڑوں ایکڑ تک پھیل چکی ہے ،آتشزدگی سے پانچ سے زائد گھر بھی راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں  ۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سیکڑوں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا جاچکا ہے ۔امدادی کارروائیوں میں درجنوں فائر فائٹرز  اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں تاہم  تیز ہواؤں اور گرم موسم کے سبب آگ بجھانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات جاننے  کیلئے تحقیقات جاری ہے ۔