Sunday, September 8, 2024

ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں خودکش دھماکہ، دس افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں خودکش دھماکہ، دس افراد ہلاک، درجنوں زخمی
January 12, 2016
استنبول(ویب ڈیسک)ترکی کےسب سے بڑے اور تاریخی شہر استنبول میں خودکش دھماکے سے دس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں جرمنی اور ناروے کے شہری بھی شامل ہیں جبکہ ترکی کے صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آورکا تعلق شام سے تھا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول کے سیاحتی مرکز سلطان احمد اسکوائر میں دھماکہ کیا گیا  یہ خود کش حملہ استنبول کی تاریخی نیلی مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب یہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ دھماکے سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے جبکہ حکام کی جانب سے اب تک دس افراد کے ہلاک ہونے اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے  دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ پولیس  نے علاقے کو سیل کرکے سرچ آپریشن  بھی کیا ہلاک ہونے والوں میں جرمنی اور ناروے کے شہری بھی شامل ہیں  ترک صدر طیب اردوان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ کارروائی شام سے تعلق رکھنے والے خود کش بمبار نے کی ہے جس میں دس ہلاکتیں ہوئی ہیں جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔