Monday, May 13, 2024

ترکی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنیکا الزام ، 9افراد گرفتار

ترکی کے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کرنیکا الزام ، 9افراد گرفتار
April 23, 2019

انقرہ ( 92 نیوز) ترکی کے مرکزی اپوزیشن لیڈرکمال قلیچ پرحملہ کرنےکے الزام میں نو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق گرفتار افرادمیں حکمراں جماعت کا ایک رکن اسمبلی بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز ایک فوجی اہلکار کی نماز جنازہ میں شرکت  کیلئے آنے والے ریپبلکن پیپلزپارٹی کے چیئرمین کمال قلیچ کو مکے مارے گئے تھے اور ان کی گاڑی پر پتھراؤ بھی کیاگیا تھا۔

اس دوران ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں نے ان کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا۔حکام کے مطابق گرفتار افرادسے تحقیقات جاری ہیں۔

انقرہ میں ہونےوالے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں  کمال کے میئرکے امیدوار نےاردوان کے امیدوار کو شکست دی تھی۔