Friday, April 19, 2024

ترکی کی قدیم مسجد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منتقلی

ترکی کی قدیم مسجد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے منتقلی
December 17, 2019
انقرہ ( 92 نیوز)  ترکی میں زیر آب آنے کے خدشے کے پیش نظر ایک قدیم مسجد کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اررزق  مسجد کو اپنی جگہ سے ہٹانے کے پیچھے علاقے میں ایک ڈیم  کی تعمیر ہے ۔ 12 ہزار سال پرانے قصبے حسن کیف کی جگہ بنائے کیے گئے متنازعہ الیسوڈیم میں پانی چھوڑنے کیوجہ سے 15 وی صدی میں تعمیر کی گئی اس مسجد نے زیر آب آ جانا تھا۔ حکومت نے مسجد کی پوری عمارت کو پلروں سمیت حسن کیف نیو کلچرل پارک فیلڈ میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا  تاکہ اس تاریخی ورثے کو بچایا جا سکے۔