Thursday, September 19, 2024

ترکی کی عدالت نے یوٹیوب اور ٹوئٹر پر پابندی لگادی

ترکی کی عدالت نے یوٹیوب اور ٹوئٹر پر پابندی لگادی
April 7, 2015
انقرہ(ویب ڈٰیسک)ترکی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹس  پر پابندی لگادی گئی ، ٹوئٹر اور یو ٹیوب پر پابندی  کا فیصلہ  عدالتی احکامات  کی روشنی میں کیا گیا۔ ترک ٹیلی کام انڈسٹری نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے یہاںیو ٹیوب اور ٹوئٹر کو بند کردیا ہے۔ عدالت نے پابندی کا فیصلہ ان ویب سائٹس کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے بعد کیا۔ ترکی میں اس سے پہلے دوہزار چودہ میں لوکل الیکشن میں وزیراعظم کے خلاف کرپشن کا پروپیگنڈا کرنے کی وجہ سے  یو ٹیوب اور ٹوئٹر کو  بند کردیا گیا تھا۔ تاہم اس پابندی کو ہٹانے کے بعد ترکی میں  سوشل میڈیا ویب سائٹس  کے حوالے سے موثر قانون سازی کی گئی تھی۔