Thursday, April 25, 2024

ترکی کی جانب سے پاکستان کو ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی اشیا کا عطیہ

ترکی کی جانب سے پاکستان کو ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی اشیا کا عطیہ
April 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) ترکی کی جانب سے پاکستان کو ڈاکٹروں کیلئے حفاظتی اشیا کا عطیہ دے دیا گیا۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ترکش ایئر لائن کا طیارہ سامان لیکر اسلام آباد پہنچ گیا۔ ترکش قونصلیٹ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نے سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کیا۔ ترکی کی طرف سے عطیہ کیے گئے سامان میں 20 ہزار این-95 ماسک اور 18 ہزار 500 حفاظتی گاؤن شامل ہیں ۔ قبل ازیں چین سے امدادی سامان لیکر ایک اور طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ پی آئی اے کا 777 جہاز چینگڈو سے 22 ٹن سامان لیکر آیا تھا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے اور وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر سامان وصول کیا تھا ۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چین سے آنے والے امدادی سامان میں 59 وینٹی لیٹرز، سرجیکل ماسک اور دیگر آلات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دستانے اور تیار حفاظتی سوٹ، تھرمومیٹر اور حفاظتی عینکیں بھی سامان میں شامل تھیں۔