Thursday, March 28, 2024

ترکی کی اپنے صدر کیخلاف ایران کی جانب سے ناشائستہ زبان استعمال کرنےکی مذمت

ترکی کی اپنے صدر کیخلاف ایران کی جانب سے ناشائستہ زبان استعمال کرنےکی مذمت
December 14, 2020

انقرہ (92 نیوز) ترکی نے صدر رجب طیب اردوان کے خلاف ایران کی جانب سے ’ناشائستہ زبان‘ استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔

ترک صدر نے گزشتہ ہفتے آذربائیجان کے دور میں ایک نظم پڑھی تھی جس کے بارے میں ایران کا کہنا ہے کہ وہ ایران کی آذری اقلیت میں علیحدگی پسندی کو ہوا دے سکتی ہے۔

ایرانی حکام نے ترکی کے سفیر کو طلب کرکے صدر اردوان کی نظم کو ایرانی معاملات میں مداخلت اور ناقابل قبول قرار دیا تھا، جس کے جواب میں ترکی نے ایرانی سفیر کو بلاکر ان کے عوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 ترک صدارتی کمیونیکیشن ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم ایک نظم کے معاملے پر اپنے صدر اور ملک کے بارے میں ناشائستہ زبان کے استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔جان بوجھ کر نظم کا سیاق و سباق سے ہٹ کر مطلب لیا گیا۔