Thursday, March 28, 2024

ترکی کوسٹ گارڈز نے46تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا، 2انسانی سمگلر گرفتار

ترکی کوسٹ گارڈز نے46تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچا لیا، 2انسانی سمگلر گرفتار
May 28, 2015
استنبول (ویب ڈیسک) ڈیکٹا کے ساحل پر کوسٹ گارڈز نے کشتی میں سوار شامی اور افغانی باشندوں کو سمندر سے نکالا، کشتی پر امریکی جھنڈا لہرا رہا تھا۔ کوسٹ گارڈز نے دو انسانی سمگلروں کو گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگا دیں۔ تارکین وطن ربڑ کی کشتی میں سوار تھے جنہوں نے لائف جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔ ترکی کے راستے ایشیا سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ غیرقانونی طریقے سے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔ سمندری راستے سے جانے والے اکثر تارکین وطن ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ہر سال دس ہزار سے زائد افراد ترکی کے راستے یونان میں داخل ہوتے ہیں۔